وزیراعظم کورونا وائرس میں مبتلا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف ایک بار پھر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2 روز سے طبیعت ناساز تھی، ڈاکٹر کے مشورے سے آج کورونا ٹیسٹ کروایا گیا۔وزیر اطلاعات نے عوام اور کارکنان سے وزیراعظم کی جلد صحتیابی کی اپیل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے