مشیرداخلہ کوحقائق کا علم نہیں، بولان میں گرفتارخواتین کی رہائی کیلئے سرداراخترمینگل نے وفاقی سطح پرمسئلے کواجاگر کیا ، احمد نواز بلوچ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی اجلاس میں بی این پی کے رکن اسمبلی احمد نواز بلوچ نے اسمبلی کے سامنے بلوچستان فزیو تھراپسٹس ایسوسی ایشن کے احتجاج کی جانب ایوان کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہاکہ فزیو تھراپسٹس اسمبلی کے سامنے اپنے جائز مطالبات کیلئے احتجاج کررہے ہیں انہوں نے ڈپٹی اسپیکر سے استدعا کی کہ وہ اراکین اسمبلی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیکر مظاہرین سے مذاکرات کیلئے بھیجیں۔ انہوں نے صوبائی مشیر داخلہ کی گزشتہ دنوں ہونے والے پریس کانفرنس کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مشیر داخلہ نے پریس کانفرنس میں پارٹی کے سربراہ اختر مینگل اور وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ کو گرفتار کرنے کی بات کی ہے۔ میں ان سے کہتا ہوں کہ پارٹی سربراہ آج کوئٹہ پہنچے ہیں اگر انہیں گرفتار کرنا ہے تو اپنا شوق پورا کرلیں انہوں نے کہاکہ مشیر داخلہ کو حقائق کا علم نہیں بولان آپریشن میں گرفتار خواتین کی رہائی کیلئے سردار اختر مینگل نے وفاقی سطح پر اس مسئلے کو اجاگر کیا جس کے نتیجے میں خواتین رہا ہوئیں۔