چیدگی بارڈر میں ڈکیتیوں کے دوران ڈرائیورز کو ازیت کا سامنا ہے، محمد رضا رئیس
پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) ڈرائیور ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضا رئیس جنرل سکریٹری یعقوب راہی اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیور برادری انتہاہی پریشان کن حالات کا شکار ہیں چیدگی بارڈر میں ڈکیتیوں کے دوران ڈرائیورز کو ازیت کا سامنا ہے مارپیٹ کرکے انکو بے عزت کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ دستک اور سمسوری ناکوں کو بحال کرکے عوام کے تحفظ کے لیے گشت بڑھادے انہوں نے کہا کہ چیدگی روڑ کی حالت بھی ابتر ہے 80 کلو میٹر کا مختصرفاصلہ طے کرنے کے لیے بڑی گاڑیوں کو دس گھنٹہ سفر کرنا پڑتا ہے روڑ پر بڑے بڑے گڈے پڑ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ سیٹھوں کو صرف اپنی مال سے مطلب ہے ڈکیتیوں کے دوران ڈرائیوروں پر تشدد اور لوٹنے کے واقعات پر مکمل خاموش ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پنجگور کے کاروباری افراد نے پریس کانفرنس کے دوران اپنے لوٹے گئے مال کا زکر کیا مگر جو ڈرائیورز ڈاکووں کے تشدد کا شکار بنے اس کی مزمت کرنا تک گہوارہ نہیں کی انہوں نے کہا کہ چیدگی بارڈر سے حکومت ماہانہ 50 سے 60 کروڑروپے ریونیو کہ مد میں کماتا ہے اوریہ رقم سالانہ اربوں روپے بنتے ہیں مگر اسکے باوجود چیدگی روڑ نظرانداز ہے محکمہ بی اینڈآر کو چائیے کہ وہ روڑ کی مہینے میں تین بار گریڈنگ کرے تاکہ ٹرانسپورٹر کی مشکلات میں کمی آسکے انہوں نے کہا کہ امپورٹر ایکسپورٹرز مظلوم ڈرائیور کے لیے آواز اٹھائیں انہوں نے مذید کہا کہ اگر حکومت روڑ کی گریڈنگ نہیں کرسکتا تو ہمیں اجازت دے کہ ہم چندہ کرکے روڑ کی گریڈنگ کریں انہوں نے کہا کہ ڈرائیور وں کے ساتھ معاندانہ رویہ ترک جائے کیا جائے وہ بھی انسان ہیں انکے بھال بچے ہیں انہوں نے کہا کہ دستک اور سمسوری ناکوں کی بحالی پر توجہ دیا جائے اور ساتھ میں گشت بھی بڑھادیا جائے۔