حکومت بلوچستان پولیو کے مکمل خاتمہ کیلئے پر عزم ہے،بشریٰ رند

کوئٹہ پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان پولیو کے مکمل خاتمہ کیلئے پر عزم ہے انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیو جیسے موذی مرض کو تقریبا ً پوری دُنیا شکست دے چکی ہے مگر ہمارے ملک میں تا حال اس موذی مرض کے متعد د شکار سامنے آرہے اس جوکہ قابل تشویش ہے پولیو کی ایک ویکسن تقریباً 3000روپے سے زیادہ کی آتی ہے جوعوام کو بلا معاوضہ اُن کی دہلیز پر مہیا کی جارہی ہے عوام کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ اپنے تعاون کویقینی بنائیں تاکہ ہمارے صوبے اور پورے ملک سے پولیو جیسے موذی مرض کاخا تمہ ہوسکے حکومت بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی واضح ہدایت ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں اس تنا ظر میں ہم سب کی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے جب بھی پولیو کے خلاف قطر ے پلانے کی مہم شروع کی جائے ہر طبقے فکر اپنی سطح پر مکمل تعاون کریں اور والدین پولیو کے خلاف ورکرز کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ اس مو ذی مرض کو جڑ سے ختم کردیا جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے