اللہ کی قسم غریب عوام کا مقدمہ لڑ کر رہوں گی: مریم نواز

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ نواز کے یوم تاسیس پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب آئیں گے تو پتہ لگ جائے گا۔ مریم نواز اور نوازشریف کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ مظفر آباد نواز شریف کے ساتھ گئی تو کشمیریوں نے بھر پور آواز میں میرا نام لیا۔ آواز پر نواز شریف نے کہا آؤ مریم آپ ہی آؤ۔ میرا دل کشمیر کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ میری رگوں میں بھی کشمیری خون ہے۔ کشمیریوں سے میرا خون کا رشتہ ہے اور اب دل کا رشتہ بھی بن گیا۔

ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جب شہادتیں ہوتی ہیں تو زخم ہماری روح پر لگتے ہیں۔ جب نواز شریف کی حکومت ہوتی ہے تو مودی خود چل کر آتا ہے۔ جب ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو پاکستان کے شہ رگ پر وار ہوتا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کمزور حکومت کی وجہ سے بھارت نے ہم پر وار کیا۔ نواز شریف کو مودی کا یار کہنے والوں نے کشمیر بھارت کو گود میں دیا۔

انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی بڑی تعداد دیکھ کر خوشی ہوئی۔ آزادکشمیر کی قیادت کی جلسے میں آمد پر ان کی مشکور ہوں۔ کشمیر کی بیٹی مریم نواز سب کی مشکورہیں۔
عاجزی سے کہہ رہی ہوں میں دلیر انسان کی بیٹی ہوں۔ نوازشریف اور راجہ حیدر سے دلیری سیکھتی ہوں۔ آزاد کشمیر کے لوگوں کے لیے نوازشریف کا محبت بھرا سلام لائی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو مجھ سے خوف ہے۔ میرے اعلان پرعمران خان کواتنا ڈر تھا کہ مجھے گرفتار کرلیا۔ سلیکٹڈ کے آگے سر جھکانے سے کشمیر نے بھی انکار کردیا۔ کراچی میں پوری پولیس فورس چھٹی پر گئی اور عمران خان کو پتہ ہی نہیں تھا۔

جماعت ماں کا درجہ رکھتی ہے۔ مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے۔ نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت دی۔ آج مخالفین بھی نواز شریف کی آواز بول رہے ہیں۔

ن لیگی رہنما مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے نواز شریف پر کیا کیا الزامات نہیں لگائے۔ نواز شریف نے قوم کا ایک ایک روپیہ امانت سمجھا۔ نواز شریف نے کہا تھا کہ اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں۔ جو الزامات نواز شریف پر لگائے گئے تھے آج یہ خود ان کی زد میں ہیں۔

ن لیگ کی رہنما نے کہا کہ نواز شریف نے کہا تھا کہ حکومتیں چلانا بچوں کا کام نہیں،جاؤ کرکٹ کھیلو۔ عمران خان نے اعتراف کیا کہ انہیں حکومت چلانا نہیں آتا۔ ترجمانوں کے اجلاس میں کہا جاتاہے کہ تم ٹی وی پر کہو سب اچھا ہے۔ ترجمان جتنا جھوٹ بولیں گے اتنا ہمارا فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کی قسم کھائی ہے کہ غریب عوام کا مقدمہ لڑ کر رہوں گی۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ ریاست کے اندر ریاست نہیں چل سکتی۔ منتخب وزیراعظم کو ایک مضحکہ خیز اقامہ پر گھر بھیجا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے