سر دار محمد صالح بھو تانی کی کوششوں سے قمبرانی روڈ کوئٹہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر وسینئر صوبائی وزیر بلدیات سر دار محمد صالح بھو تانی کی کوششوں سے قمبرانی روڈ کوئٹہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے بمعہ ادویات علاقہ مکینوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور انہیں مختلف امراض کی ادویات فراہم کیں،ا س موقع پر بلو چستان عوامی پارٹی کے رہنماء وزیر اعلیٰ کے پو لیٹیکل سیکر ٹری ملک خدابخش لانگو، وزیر اعلیٰ کے کوارڈینیٹر عبد الفتاح جمالی، سینئر رہنماء حاجی فوجان بڑیچ، ارباب شائستہ گل کا سی اور محب ترین بھی موجود تھے۔ علا قے کے عوام نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سر دار محمد صا لح بھوتانی کا شکرایہ اداکیا اور انہوں نے کہاکہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد علا قے کی بنیادی ضروت تھا جس سے عوام کو پہنچے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے