پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے بیانیے سے پیچھے ہٹ چکی ہے : شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہا ہے کہ واضح ہو چکا پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے بیانیے سے پیچھے ہٹ چکی ہے۔ پیپلز پارٹی میں فیصلے کا اختیار آصف علی زرداری کے پاس ہے، پیپلز پارٹی میں فیصلے کا اختیار بلاول بھٹو کے پاس نہیں۔
31جنوری تک وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ آج کہہ رہا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان ان کے کہنے پر کبھی استعفیٰ نہیں دیں گے۔
عمران خان منتخب وزیراعظم ہیں انہیں عوام کا مینڈیٹ اور اعتماد حاصل ہے۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کبھی سندھ حکومت کی قربانی نہیں دے گی۔

استعفے سے متعلق یہ لوگ سنجیدہ ہوتے تو ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار نہ کرتے۔ پی ڈی ایم میں مختلف الخیال لوگ این آر او اور مقدمات سے خلاصی کیلئے ایک جگہ جمع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا اور ضمنی انتخابات میں بھی حصہ لےگی۔ اب استعفوں کی رٹ چھوڑ دیں اور قوم کے ساتھ مذاق نہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے