کراچی میں پولیس اور رینجرز کی کارروائی،2 کم سن بھائی بازیاب

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) کراچی میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 کمسن بھائیوں کو بازیاب کرالیا۔پولیس اور رینجرز نے شاہ لطیف ٹاؤن میں واقع داؤد شوروگوٹھ میں مشترکہ طورپرمکان پرچھاپہ مارکرشاہ فیصل کالونی سے اغوا کیے گئے2 بھائیوں کوبازیاب کرالیا۔

کارروائی کے دوران 4 اغوا کاروں کوگرفتارکرلیا۔گرفتاراغوا کاروں نے جمعے کی شام 3 سالہ محمد روہان اور8 سالہ محمد راحیم کوٹیوشن سینٹر جاتے وقت اغوا کیا تھا اور والدین سے5 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ہفتے کی صبح پولیس اوررینجرزنے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد اورجدید تیکینکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے شاہ لطیف ٹاؤن کےعلاقے میں واقع چوکنڈی قبرستان کے قریب واقع داؤد شوروگوٹھ میں مکان پرچھاپہ مارکردونوں مغوی بچوں کوبحفاظت بازیاب کرالیا۔

کارروائی کے کے دوران 2 زخمیوں سمیت 4 اغواکاروں کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے3موبائل فونز2 موٹرسائیکلیں اورایک پستول برآمد کرلی۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتاراغوا کاروں کی شناخت عمیر،آصف ، منظوراورابو بکرکے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتاراغوا کارعمیراورآصف دونوں سگے بھائی ہیں اوردونوں زخمی حالت میں گرفتارہوئے ہیں ۔ بازیاب کرائے جانے والے مغوی بچوں کووالدین کے حوالے کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے