صارفین کی بہترین خدمت اورریکوری اہداف کے حصول کیلئے مزیداقدامات اُٹھائے جائیں، انجینئرعبدالکریم جمالی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئرعبدالکریم جمالی نے کہاہے کہ صارفین کو بجلی کی سہولیات کی فراہمی،ریکوری اہداف کے حصول اور نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں تاکہ کمپنی کو ایک منافع بخش ادارہ بنایاجاسکے ان خیالات کااظہارانھوں نے کیسکولورالائی سرکل کے دورہ کے موقع پر بریفینگ کے دوران افسران سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کیسکوکے چیف انجینئر(آپریشن ڈائریکٹر) شوکت علی جوگیزئی، چیف انجینئر (سی ایس ڈی) یوسف شاہ خان،کیسکولورالائی سرکل کے سپرنٹنڈنگ انجینئرسید مطہر حسین مشہدی سمیت سرکل کے دیگر متعلقہ افسران اور ایس ڈی او ز بھی موجود تھے۔ چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئرعبدالکریم جمالی نے کہاکہ کمپنی کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے اور ریکوری اہداف میں اضافہ کو یقینی بنانے کے لئے افسران اور ملازمین اپنی تمام ترتوانائیاں صرف کریں۔کیسکوچیف نے کہا کہ تمام سرکاری، نیم سرکاری،کمرشل اورگھریلو صارفین سے واجب الادابقایاجات کی وصولی کے لئے بھی کوششیں کی تیز کی جائیں تاکہ صارفین کی جانب سے بجلی کے بلوں کی مدمیں جمع شدہ رقم کو صوبہ میں برقی نظام کے استحکام، بہتری کے لئے وسائل کی دستیابی کوممکن بنائی جاسکے انہوں نے کہاکہ بجلی کے پرانے اورخراب میڑوں کی بروقت تبدیلی کے عمل کو مکمل کرنے کے علاوہ صارفین کو نئے برقی کنکشنز کے حصول کوبھی مختصر وقت میں مکمل کیاجائے تاکہ صارفین کی شکایات کابروقت ازالہ ہوسکے۔ قبل ازیں سپریٹنڈنگ انجینئر لورالائی سرکل سید مطہر حسین مشہدی نے لورلائی سرکل کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور کارکردگی کے بارے میں کیسکوکے سربراہ کو آگاہ کیا۔بعدازاں چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکونے لورالائی سرکل کے مختلف سیکشن کابھی دورہ کیااور اسٹاف سے ملاقات کیں۔ دریں اثناء چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئر عبدالکریم جمالی نے کیسکوخضدار سرکل کی کارکردگی سے متعلق ایک جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام افسران وملازمین اپنے زیرانتظام متعلقہ علاقوں میں نادہندگان اوربجلی چوروں کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے اوراس سلسلے میں نادہندگان سے کسی قسم کی رعایت نہ بھرتی جائے۔ کیسکوکے سربراہ نے اجلاس کے شرکا سے کہاکہ غیر قانونی اور خودساختہ برقی لوڈفوری طورپرہٹادیں۔انہوں نے فیلڈافسران پر زور دیتے ہوئے کہاکہ بجلی لائن پر کام کے دوران کارکنوں کے جانوں کی حفاظت کیلئے حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل درآمد کیاجائے انہوں نے کہاکہ لائن اسٹاف ہمیشہ سیفٹی قوانین کو مدنظر رکھ کر بجلی لائنوں پر کام کریں تاکہ کسی بھی حادثہ سے بچایاجاسکے۔ اجلاس میں کیسکوکے چیف انجینئر (آپریشن ڈائریکٹر) شوکت علی جوگیزئی، چیف انجینئر (کسٹمر سروسز) سید یوسف شاہ، ڈائریکٹر کمرشل سید محسن شاہ بخاری، سپرنٹنڈنگ انجینئر خضدارسرکل انجینئرکرم بخش بادینی سمیت خضدارسرکل کے ایکسئن اور ریونیو افسران نے شرکت کیں اور کیسکوکے سربراہ کو اپنے اپنے ڈویژن کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دیں۔