ہم نے بلوچستان میں کٹھن ومشکل حالات میں جمعیت علمائے اسلام کی آبیاری کی جماعت کے پیغام کو پہنچایا ، مولانا محمد خان شیرانی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی نے کہاہے کہ ہم نے بلوچستان کے کوہسار بیابان اور وادیوں میں کٹھن و مشکل حالات میں سیاسی جدوجہد کرکے جمعیت علمائے اسلام کی آبیاری کی جماعت کے پیغام کو پہنچایا اور علماء کی قدر کو بلند کیا ان کی شان میں اضافہ کیا سرداروں اور قبائلیت میں علماء کا تعارف کرایا۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں جے یوآئی خضدار کے امیر حافظ ثناء اللہ شاہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں خضدار سے تعلق رکھنے والا عالم دین شیخ مولانا محمد حسن شاہوانی بھی شامل تھے۔ جے یوآئی پاکستان کے رہنماء مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھاکہ ضلع خضدارسے ہماری اچھی یادیں وابستہ ہیں جب مولانا ابوبکر شاہوانی ہواکرتے تھے تو ہم ٹرک گاڑی یا مال بردار گاڑیوں کے اوپر سفر کر جماعت کے پیغام کو وہاں کے دور دراز علاقوں میں پہنچاتے تھے نال گریشہ و دیگر علاقوں تک ہم نے سفر کیا سرداروں کی نظر میں علماء کی قدر میں اضافہ کیااور جماعت کی وقار کو بلند کرنے میں کردار ادا کیا،وہ ایک ایسا دور تھا کہ وہاں کے لوگ علماء کی بات سننے کے لئے تیار نہ تھے ہم نے اس دور میں جوجدوجہد کی اورہماری اس جدوجہد کے باعث جماعت ایک تناور درخت کی مانند پھل دار بن گئی اور اب آج کی نوبت آپ سب کے سامنے موجود ہے۔