ایک مفرور آدمی لندن میں بیٹھ کر ملک کے فیصلے کررہا ہے،عمران خان
لاہور(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ایک مفرور آدمی لندن میں بیٹھ کر ملک کے فیصلے کررہا ہے، انہوں نے بلیک میل کرکے این آر او لیا۔
عمران خان کا لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک خطاب میں کہا یہ قوم کا پیسہ چوری کرکے کیسز ختم کرا رہے ہیں، بھکاریوں کی طرح پیسے مانگنے سے ملک مضبوط نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ نے ماڈل ٹاؤن میں لوگوں کا قتل کروایا، سب سے اہم تقرری آرمی چیف کی ہے جس کا یہ فیصلہ کرنے جارہے ہیں۔
سابق وزیراعظم بولے کہ برطانیہ میں جہاں یہ بیٹھے ہیں، رول آف لاء ہے، برطانیہ میں یورپ میں قبضہ گروپ کا تصور نہیں، پاکستان میں رول آف لاء نہیں، طاقت کی حکمرانی ہے۔ انہوں نے بلیک میل کرکے این آر او لیا۔ پہلے روز سے میں نے کہا کہ ان کو این آر او نہیں دوں گا۔چیئرمین پی ٹی آئی بولے کہ اعظم سواتی کا کیس ہے، مجھے گولیاں لگیں، اللہ کا حکم برائی کیخلاف اور اچھائی کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔ ایون فیلڈ میں احتجاج کرنے والوں کو ہم نہیں کہتے، ایک مفرور آدمی وہاں بیٹھ کر فیصلے کر رہا ہے، اس ملک میں اخلاقیات کا قتل ہو رہا ہے۔