سرفراز بگٹی سے متعلق واقعے کو میرٹ پر دیکھا جائے گا، ترجمان بلوچستان حکومت

کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ مولاناشیرانی کےمعاملےمیں ثابت ہوگیا کہ اپوزیشن جماعتوں میں جمہوریت نہیں ہے۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف پر جمعیت کے سینیئر قائدین کوفارغ کردیاگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بارکھان میں سینیٹر سرفراز بگٹی سے متعلق واقعے کو میرٹ پر دیکھا جائے گا۔خیال رہے کہ بارکھان کے علاقے چچہ میں سینیٹرسرفراز بگٹی اور ان کے گن مینوں کے خلاف لیویز ناکے پر حملہ کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر جھوٹی ہے ،ڈی سی بارکھان نے سیاسی بنیادوں پر ایف آئی آر درج کی ہے، میں نے تو اس علاقے میں سفر ہی نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق لاؤں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے