مولانا فضل الرحمان کے ملازمین نے نیب کا خط وصول کرنے سے انکار کردیا

پشاور :قومی احتساب بیورو(نیب) خیبرپختونخوا نے سربراہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان کو دوبارہ اثاثہ جات فارم بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب پشاور نے 21 اور 22 دسمبرکو مولانا فضل الرحمان کو خط بھجوایا تھا تاہم ان کے ملازمین نے فارم لینے سے انکارکردیا اور کہا کہ مولانا فضل الرحمان گھر پر موجود نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ نیب پشاور نے چند روز قبل مولانافضل الرحمان کو اثاثوں کی تفصیلات دینے کےلیے خط لکھا تھاجس میں ان سے منقولہ وغیرمنقولہ جائیدادکی تفصیلات مانگی گئی تھیں۔اس کے علاوہ نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بینک اکاؤنٹس اور ذرائع آمدن کی تفصیلات بھی طلب کی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے