خان شہید کی برسی پر جلسے کی کامیابی کیلئے کردار ادا کیا جائے،پشتونخوا ایس او
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوئٹہ یونیورسٹی علاقائی کمیٹی کا اجلاس زونل آرگنائزر سیف اللہ خان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں طلاعات آرگنائزر اسفند کاکڑ، آفس آرگنائزر عظیم افغان، ڈپٹی آرگنائزرز بشیر افغان، ہارون موسیٰ خیل، ڈاکٹر زبیر خلجی اور علاقائی کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جسے سراہتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اور یونیورسٹی میں پشتونخوا ایس او کو مزید فعال ومنظم تنظیم بنانے پر زور دیا گیا۔ جبکہ زرعی کالج جنرل باڈی کا اجلاس یونٹ سیکرٹری عظمت شیرانی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں زونل سینئر ڈپٹی آرگنائزر یار محمد بریال، ڈپٹی آرگنائزر زبیر خان ترین اور نواز خان کاکڑ نے شرکت کی۔ مذکورہ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخوا ایس او کے رہنماؤں نے کہا کہ پشتونخوامیپ کے زیر اہتمام 2دسمبر کو برصغیر پاک وہند اور پشتونخوا وطن کی آزادی کے قافلے کے عظیم سالارخان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی 49ویں برسی کے موقع پر عظیم الشان جلسہ کا انعقاد ہوگا، اس جلسے کی تیاری اور اس میں شرکت کیلئے PSOکے عہدیداروں اور کارکنوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوا ایس او تعلیمی اداروں میں طلبہ کو درپیش مسائل اور ان کے حل، طلباء کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے،تعلیمی اداروں میں تعلیمی سلسلے کے فروغ کے ساتھ اساتذ ہ ودیگر سٹاف ملازمین کے حقوق کیلئے بھی آواز اٹھاتی رہی ہے۔ انہوں نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ اپنے آئینی، جمہوری علمی حقوق کے حصول کیلئے پشتونخوا ایس او جیسی طلباء تنظیم کی صف میں شامل ہوکر اس جدوجہد کو مزید تقویت دیں