قانون نافذ کر نیوالے اداروں پر حکومتی دباؤ نظام کو تباہ کردیگا،لیاقت بلوچ

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) نائب امیر جماعتِ اسلامی اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کر نیوالے اداروں پر حکومتوں کا دبائو نظام کوتباہ کر دیگا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیرآباد واقعہ پر پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت کی کشمکش میں مقدمہ بھی درج نہ ہوسکا، اِس پر بھی سپریم کورٹ کو حکم جاری کرنا پڑا۔ سیاسی حکومتیں خود اپنے آپ کو نااہل ثابت کرکے بے نقاب ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حکومتوں اور ریاستی اداروں کا دباؤ نظام کوملیامیٹ کردے گا، آزاد عدلیہ، قانون کی بالادستی، تحقیقات اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قانون کے پابند، آزاد ماحول میں کام کریں تو عوام کو انصاف کا حصول ممکن ہوسکتا ہے۔ اب تو عدالتیں بھی پکار اٹھی ہیں کہ ملک پر قانون نہیں بگڑے اشرافیہ کا قبضہ ہے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ریاستی طاقت ور ادارے اور نااہل سیاسی جمہوری حکمران اِس المناک صورتِ حال کے ذمہ دار ہیں، مقبوضہ کشمیر میں عوام آزادی کے لیے مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں۔ فاشسٹ بھارت کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کررہا ہے۔ نام نہاد انتخابات میں من پسند نتائج کے لئے ہر غلط راستہ اختیار کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان کی قیادت باہم دست و گریباں ہے اور مظلوم کشمیریوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے