حکومت فوری طور پر ملک عبداللطیف شاہوانی پر حملہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے،نواب زہری

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے خضدار میں پارٹی رہنماء ملک عبداللطیف شاہوانی اور قبائلی شخص نائب عبدالغنی بنگلزئی ودیگر بے گناہ افراد ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک سوچھے سمجھے سازش کے تحت پرامن سیاسی ورکرزاور قبائلی افراد پر حملہ کیا جارہاہے اس طرح کے بزدلانہ اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد انسانیت کہنے لائق نہیں ہیں دہشت گردی کے ان واقعات سے ہمیں اپنی سیاسی کاز اور سوچ سے دور نہیں رکھا جاسکتا ہے۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا کہنا تھاکہ پے درپے واقعات سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہوچکا ہے ضلعی انتظامیہ اورپولیس کی جانب سے عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لئے موثر اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں ملک عبداللطیف شاہوانی و دیگرپر دن دیہاڑے مصروف شاہراہ پربم حملہ سیکورٹی کی ناکامی کی واضح دلیل ہے کہ حکومت اور مقامی انتظامیہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرے۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔ملک عبدالطیف شاہوانی و دیگر پر بم حملے کے خلاف پیپلز پارٹی پورے صوبے میں احتجاج کریگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے