پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان خواتین ونگ کی نائب صدرماہ جبین جمالی ورکرزویلفیئرسکولزکی فوکل پرسن نامزد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان خواتین ونگ کی نائب صدر ماہ جبین جمالی کو ورکرز ویلفیئر سکولز کی فوکل پرسن نامزد کردیا گیا۔ گورنمنٹ آف پاکستان منسٹری آف اوورسیز پاکستانی اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ اسلام آباد کے اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کی ہدایت پر پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان خواتین ونگ کی نائب صدر ماہ جبین خالد جمالی کو ورکرز ویلفیئر سکولز بلوچستان کا فوکل پرسن نامزد کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے