الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے 32 اضلاع کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی تاریخ میں مزید تین روز کا اضافہ کر دیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے 32 اضلاع کی تمام یونین کونسلوں، میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں (ماسوائے ضلع کوئٹہ، لسبیلہ، حب اور میونسپل کمیٹی حرمزئی ضلع پشین) کی مخصوص نشستوں (خواتین، مزدور، کسان اور غیر مسلم) کے انتخابات کیلئے نظرثانی شدہ انتخابی شیڈول جاری کرتے ہوئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی تاریخ میں مزید تین روز کا اضافہ کر دیا ہے اس نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق اب امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 7 سے 12 نومبر تک داخل کروا سکتے ہیں اور امیدواروں کی ابتدائی فہرست 14 نومبر کو جاری ہو گی۔ شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 سے 17 نومبر تک کی جائے گی۔ ریٹرنگ آفسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 18سے 21 نومبر تک داخل کی جا سکیں گی۔ جن پر اپیلیٹ اتھارٹی فیصلے 24 نومبر تک کریں گی۔ جس کے بعد امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ اور امیدواروں کی حتمی فہرست 28 نومبر کو جاری کی جائے گی۔ شیڈول کے مطابق مندرجہ بالا مخصوص نشستوں پر پولنگ 14 دسمبر 2022 کو ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے