ڈپٹی کمشنرکوئٹہ کی خصوصی ہدایت پرشہرمیں گراں فروشی اورناجائزمنافع خوری کے خلاف کارروائی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی خصوصی ہدایت پر شہر میں گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 25دکانداروں کو گرفتار اور متعدد کو وارننگ جاری کئے۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطاء المنیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں گراں فروش اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سات دکاندار گرفتار کرلیا جس موقع پر انہیں نے مختلف اشیاء خوردونوش کی دکانوں میں پرائس لسٹ پر عملدرآمد اور گران فروشی کے ساتھ سے تجاوزات قائم کرنے والوں کو سختی سے وارننگ دئیے۔اس کے علاؤہ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو سریاب کے مختلف علاقوں میں تجاوزات اور گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے18 افراد گرفتار جبکہ متعدد کو تنبیہ کی۔یہ کارروائی سریاب روڈ، قمبرانی روڈ، زمیندار گلی و متعدد علاقوں میں کی گئی اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں کسی بھی صورت تجاوزات و گرانفروشی کی اجازت نہیں دی جائیگی، شہر بھر میں انسداد تجاوزات مہم جاری رہے گی جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی چھاپہ مار ٹیمیں مختلف علاقوں میں کارروائیاں بھی کررہی ہیں، عوام اس حوالے سے گرانفروشوں اور تجاوزات کی نشاندہی کریں بھرپور و بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی،لہذا دکاندار حضرات ضلعی انتظامیہ کی ہدایت اور سرکاری پرائس لسٹ پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کریں جبکہ اپنی دکانوں کے حدود اور سڑکوں پر تجاوزات سے گریز کریں۔ورگرنہ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔جبکہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطاء المنیم نے بنیادی مراکز صحت میں سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں میں بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا اور عملہ کی موجودگی اور ادویات کی فراہمی کا بھی معائنہ کیا۔





جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے