عمران خان کا لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شوکت خانم اسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیرآباد میں خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی صاف اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں پنجاب میں ہماری حکومت ہے لیکن تین دن ہو گئے ایف آئی آر نہیں درج کروا پا رہے، میں ملک کا سابق وزیراعظم ہوں مگر ایک ایف آئی آر درج نہیں کروا پا رہا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے منگل سے لانگ مارچ دوبارہ وزیر آباد سے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ جہاں رکا تھا وہیں سے دوبارہ شروع ہو گا، مارچ کے شرکا سے ہر روز خطاب کروں گا، جب مارچ 10 سے 15 روز میں راولپنڈی پہنچے گا تو خود آؤں گا اور لانگ مارچ کو لیڈ کروں گا۔