نوابزادہ لشکری رئیسانی کا شیخ جعفر مندوخیل سے ملاقات، ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نوابزادہ لشکری رئیسانی کا پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل کے گھر آمد اور اہم ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے سابق جنرل سیکریٹری سیدال خان ناصر، مسلم لیگ ن کے صوبائی سنئیر نائب صدر ملک ظاہر خان کاکڑ اور مسلم لیگ ن کے صوبائی انفارمیشن سیکریٹری نصیر خان اچکزئی و دیگر موجود تھے۔نوابزادہ لشکری خان رئیسانی کا کہنا تھا موجودہ حالات کی پیش نظر صوبے کو ایک ایسی جماعت کی ضرورت ہے جو مشاورت کے ساتھ صوبائی معاملات کو چلائے اور بلوچستان کے تمام اسٹیک ہولڈر کو ساتھ لیکر جمہوری انداز میں بلوچستان کے عوام کی حقوق پر موثر انداز میں اجاگر کرے تاکہ صوبے کے غریب عوام کی مشکلات کو کم کیا جائے اس وقت صوبے میں غریب عوام کسمپرسی کی زندگی گزار رہے صوبے میں خاطرخواہ اقدامات کی ضرورت ہے بلوچستان کے غیور عوام اس وقت اپنے آپ کو سیاسی طور پر تنہا سمجھ رہے ہیں۔نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کی بدحالی کے مجرم ہم خود ہیں ہم نے ہمیشہ جھوٹ پر مبنی سیاست کو فروغ دیا ہے اور اس وجہ سے آج ہماری دھوکہ دہی کی سیاست ہمارے عوام پر اثر انداز ہورہا ہے اگر ہم نے اپنی قسمت کا فیصلہ لکھتے ہوئے معتصبانہ سوچ کو شکست نہ دیئے تو برادری ، رنگ ونسل ، مذہب اور فرقہ کی بنیاد پر نمائندوں کا انتخاب کیا تو ہم خود کو درپیش پریشانیوں کا خاتمہ ناممکن تصور ہوگا ۔ان کا کہنا تھا کہ رنگ نسل، طبقہ اور فرقہ کے نام پر نفرت اور تعصب نے اس سماج کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا اس سے نجات کا واحد راستہ مشترکہ جدوجہد اور ایسے نمائندوں کا انتخاب ہے جو سائنسی بنیادوں پر صوبے کے معاملات کو درست سمت دیں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل کا کہنا تھا مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے بلوچستان کے احساس محرومی کو دور کرنے کیلئے تمام اسٹیک اولڈرز کے مشاورت سے بلوچستان کو ترقی کے راہ پر گامزن کیا ہے اور بلوچستان میں اس وقت سی پیک کے حوالے سے جو ترقیاتی منصوبوں پر کام ہورہا ہے یہ میاں محمد نواز شریف کی وژن اور بلوچستان کے عوام سے محبت کی بدولت ہوئے ہیں گزشتہ حکومت کے ناقص پالیسیوں کی بدولت ترقیاتی کاموں کا سلسلہ تھم گیا تھا اب الحمدللہ وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کی قیادت میں تیزی کے ساتھ تمام مشکلات کے باوجود جاری و ساری ہیں بلوچستان کو وفاق کی توانا سیاسی جماعت کی ضرورت ہے جو بلوچستان کے حقوق کی ضامن بن سکتی ہے وہ جماعت صرف اور صرف پاکستان مسلم لیگ ن کی ممکن کرسکتا ہے۔مسلم لیگ ن بلوچستان میں عنقریب تمام سیاسی و قبائلی شخصیات شمولیت اختیار کریں گے اور انشاءاللہ صوبے میں آئندہ کی سیاسی قیادت اور حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے