پی ٹی آئی مارواور لڑاؤ کی سیاست کر رہی ہے،سرداریعقوب خان ناصر

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ(ن) کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے لورالائی میں اپنی رہا ئش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عمران خان پر وزیر آباد حملے کی مذمت کرچکی ہے ہم سیاست میں تشدد کے خلاف ہیں مارو اور لڑاو کی سیاست پی ٹی ائی کر رہی ہے عمران خان کا بغیر کسی ثبوت وتحقیق کے وزیر اعظم شہباز شریف وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور ایک ا علیٰ فوجی آفیسر پر الزام لگا نا غیر آئینی وا غیر قانونی ہے بلکہ ہمارے روایات اور اخلاقیات کے بھی بر عکس ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی ائی کی اتحادی حکومت ہے عمران خان کی سیکورٹی کی سب سے بڑی زمہ داری پنجاب کی حکومت ہے تین دن گذرنے کے باوجود اب تک واقعہ کا ایف آئی آر ہی درج نہیں ہوا جو کہ باعث حیرت ہے لگتا ہے کہ عمران خان اپنی مرضی کا ایف ائی آر درج کرنا چاہتے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ پرویز الہی اسکے خلاف ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے جے ائی ٹی بنانے کی پیشکش کی ہے لیکن عمران خان نہیں مان رہے اور وی وزیر اعظم سمیت دیگر کے مستعفی ہونے کا کہہ رہے ہیں جوکہ کسی صورت اتحادی حکومت کو قابل قبول نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ملک بحران کے جانب لیجانے کی کوشش ہر گز کامیاب نہیں ہوسکتی پی ڈی ایم میں شامل پارٹیاں اب عمران خان سے کوئی سیاسی ڈائیلاگ نہیں کریگی میاں نواز شریف نے بھی حکومت سے کہا ہے کہ عمران خان کو اب کوئی فیس سیونگ نہ دی جائے وہ ملک میں انتشار بد امنی اور خانی جنگی کرانے کی سازش سے باز آجائیں ملک میں مارشلا کی بات کوئی سیاستدان نہیں کرتا لیکن عمران خان اسکی کوشش کررہے ہیں کہ اگر میں نہ رہوں تو پھر کوئی بھی نہ رہے یہ ایک خطرناک سوچ ہے جسکو ہم نے ناکام بنانا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف جھوٹ بولنے میں ماہر ہیں دن کو ایک بات کرتے ہیں اور رات کو اپنے اسی بات سے مکر جاتے ہیں اور یوٹرن لینا تو ویسے ہی اسکی عادت ہے انہوں نے کہا تھا کہ سیاستدان کو یوٹرن لینا پڑتا ہے لیکن یہ بات ہمارے لیئے ممکن نہیں ہے ملک کو اس وقت صحیح ٹریک پر پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت لے جارہی ہے وزیر اعظم شہباز شریف کا د گزشتہ دو روزہ دورہ چین کا خیر مقدم کرتا ہوں اس دورے س میں چیی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمیہ کاری کرنے میں دلچسپی خوش آئند ہے جبکہ سی پیک کے پروگرام کو بھی دورے میں ایک نئی جہت ملی بلوچستان اور لورالائی ڈویژن میں امن کی مجموعی صورتحال پر سخت تشویش ہے صوبے کے مختلف اضلاع میں امن کو خراب کرنے میں بیرونی اور اندرونی ہاتھوں کو توڑ دیا جائے قانون کی حکمرانی کمزور پڑ جائے تو عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا حکومت فوری طور پر عوام میں عدم تحفظ کا مکمل خاتمہ کرے اور خوف وہراس کی صورتحال سے فوری نمٹنے کیلئے قانون پر عمل کیا جائے عوام کے جان ومال کا تحفظ صوبائی حکومت کی آئینی زمہ داری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے