اداروں کیخلاف الزام تراشی ملک کی مفاد میں نہیں مذمت کرتے ہیں اداروں کی وجہ سے ملک مضبوط ہے،سرداریحییٰ خان ناصر

سنجاوی(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیرسرداریحییٰ خان ناصر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ان کے قائد حضرت مولانا فضل الرحمن دیگر قائدین کارکنوں نے ہمیشہ اداروں کی مضبوطی کیلئے کردارادا کیا ہے کھبی اداروں کیخلاف ایسی بات نہیں کی جس سے خدانخواستہ اداروں کی بدنامی ہو یا ان پر الزام تراشی سے جگ ہسائی ہو پاک فوج ودیگر قومی اداروں کی وجہ سے الحمد اللہ آ ج ہماری سرحدیں محفوظ اور ملک میں امن وامان ہے دشمنوں کی جرت نہیں کے وہ ملک عوام کو نقصان پہنچا سکے ہمارے اداروں کی جوانوں کی قربانیوں کی وجہ سے چاہیے وہ پاک فوج کے جوان ہو ایف سی پولیس یا دیگر اداروں کے اہلکار ملک دشمنوں کی جرت نہیں کے پاکستان کو میلی آ نکھ سے بھی دیکھے افسوس ہے عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر لوگوں کی جانب سے اداروں کی افسران پر بے بنیاد من گھڑت بے جا الزام تراشی کی جارہی ہے جسکی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے آ ج بھارت سمیت پاکستان دشمن ممالک بہت خوش ہیں عمران خان کے بے جا من گھڑت الزامات سے جو وہ قومی اداروں کے افسران پر لگارہے ہیں پاکستانی عوام اپنے اداروں اوران کے افسران کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ وہ اداروں یا افسران کیخلاف سازش کرے یا الزام تراشی کریں حکومت کو چاہیے کہ وہ قومی اداروں پر بے جا جھوٹے من گھڑت الزامات لگانے والوں کیخلاف کاروائی کریں پاکستانی عوام نے عمران خان ودیگر کی جانب سے من گھڑت جھوٹے الزامات کو مسترد کردیا جو انھوں نے لگائے ہیں سیاستدانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی سیاست سیاسی لڑائی میں اداروں اور ان کے افسران کو نہ گھسیٹں یہی ملک اور عوام کے عظیم مفاد میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے