تشدد کی سیاست سیاسی رہنماؤں اور ملک کے حق میں نہیں،شیخ جعفر مندوخیل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ سیاست میں دلائل اور گفتگو کے ذریعے اختلافات کو سامنے رکھا جاتا ہے تشدد کی سیاست سیاسی رہنماؤں اور ملک کے حق میں نہیں ہے،عمران خان پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران پر حملہ کسی بھی صورت سیاسی عمل نہیں ہے تشدد کی سیاست میں کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے اختلاف رائے صرف اور صرف ڈائیلاگ اور بات چیت کے ذریعے کرنا چاہیے کسی بھی اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ نظریاتی یا سیاس اختلاف کی بناء پر کسی کو تشدد کا نشانہ بنائے۔ شیخ جعفر مندوخیل نے کہا کہ عمران پر جس نے بھی حملہ کیا یہ ایک قابل مذمت فعل ہے جسکی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اور سیاسی رہنماء بھی عدم تشدد اور برداشت کا پرچار کریں تاکہ ملک و قوم کو انتشار سے بچایا جاسکے۔ مسلم لیگ(ن) کے ہمیشہ عدم تشدد کا پرچار کیا ہے اور ہم آ ج بھی اس پر قائم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے