پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکا خضدار آنے کا امکان،پی ڈی ایم کے جلسے کی مقررہ تاریخ میں تبدیلی

خضدار :پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکا خضدار آنے کا امکان،پی ڈی ایم کے جلسے کی مقررہ تاریخ میں تبدیلی تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی مرکزی فیصلے کے مطابق خضدار میں 2جنوری کو ریلی اور جلسہ ہونا تھا،جس میں پی ڈی ایم کے صوبائی قائدین کے قائدین کو شرکت کرنا تھا، تاہم خضدا رمیں پی ڈی ایم کے دو جنوری کے جلسہ کو ملتوی کردیا گیا ہے،پی ڈی ایم ذرائع کے مطابق خضدار میں دو جنوری کو ہونے والے جلسے کو پاکستان پیپلز پارٹی کی درخواست پر ملتوی کردیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کی خواہش ہے کہ ان کا قائد بلاول بھٹو زرداری خضدار کے جلسے میں شرکت کرے اس لیئے بلاول بھٹوزرداری جوتاریخ دیں گے اس کے بعد خضدار ریجن میں جلسہ اور ریلی کی تاریخ کا اعلان کردیا جائیگا جس میں ممکنہ طور پر بلا ول بھٹو زرداری وپی ڈی ایم کے دیگر قائدین شرکت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے