سابق گورنر نواب ذوالفقار مگسی کی عمران خان پرحملے کی مذمت

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سینئر سیاست دان و سابق گورنر نواب ذوالفقار علی مگسی نے لانگ مارچ کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ اور ساتھیوں سمیت زخمی ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی نواب ذوالفقار مگسی نے کہا کہ لانگ مارچ سمیت ہر قسم کے جمہوری احتجاج کا حق آئین میں دیا گیا ہے عمران خان کے سیاسی موقف اور نظریہ سے اختلاف تو کیا جاسکتا ہے لیکن ان پر حملے کو کسی صورت قابل قبول قرار نہیں دیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ سیاست میں تشدد کا رحجان خطرناک ہے سیاست میں تشدد کسی صورت مہذب معاشرے کی عکاسی نہیں کرتی اس واقعے کی اعلی سطحی انکوائری کرائی جائے اور ملوث عناصر کو بے نقاب اور قرار واقعی سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان سمیت تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں انہوں نے جاں بحق شخص کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے