پاکستان میڈیکل کمیشن نے بلوچستان کے تین میڈیکل کالجز کے 600 طلباء کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان میڈیکل کمیشن اسلام آباد نے بلوچستان کے مکران میڈیکل کالج تربت، جھلاوان میڈیکل کالج خضدار اور لورالائی میڈیکل کالج کے 600 طلباء کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سیکرٹری صحت بلوچستان حافظ محمد طاہر کے مطابق پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے جاری مکران، جھالاوان اور لورالائی میڈیکل کالجز میں زیر تعلیم طلباء کی رجسٹریشن کے لئے خصوصی امتحان کا اعلان کیا گیا تھاجس پر حکومت بلوچستان کے اعلی سطح کے وفد نے 15 فروری 2022 کو کونسل کے ممبران کے ساتھ اجلاس میں اس فیصلے پر نظرثانی کرنے کو کہا تھادس مارچ 2022کو دوسرے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زیر تعلیم طلباء کے پرچوں اور امتحانات کا جائزہ لے کر مکمل رجسٹریشن پر فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ پی ایم سی نے 24 اکتوبر کو کونسل کے اجلاس بلوچستان سے نمائندے پروفیسر ڈاکٹر نقیب اللہ اچکزئی نے رپورٹ پیش کرنے کی درخواست کی تھی اجلاس میں جائزہ رپورٹ کو تسلی بخش قرار دے کر تمام اسٹوڈنٹس کی رجسٹریشن کی منظوری دی اور نومبر کو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرکے تمام 600 اسٹوڈنٹس کی رجسٹریشن کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان مسئلے حل کرنے پر پاکستان میڈیکل کمیشن کی مشکور ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے