پولیس جرائم پیشہ عناصرکیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، عبدالخالق شیخ
پشین(ڈیلی گرین گوادر)آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا ہے کہ پولیس کے موجودہ وسائل کو بہتر اور موثر انداز میں استعمال میں لاتے ہوئے امن وامان کی صورتحال کو برقرار اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔عوام کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کیلئے پولیس کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین کے دورے کے موقع پر امن وامان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں امن و امان سے متعلق اْمورکا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں امن وامان کی صورتحال،جرائم کی روک تھام اور اْن سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے لائحہ عمل اور اٹھائے گئے اقدامات پر غور کیا گیا۔جلاس میں کمانڈنٹ بی سی چوہدری سلمان، ریجنل پولیس افسران اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کو ضلع میں امن و امان کی مجموعی اور تازہ صورتحال، چیلنجز، اْن سے نمٹنے کیلئے پولیس کی تیاریوں، ضروریات اور دیگر متعلقہ اْمورکے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی گئی۔آئی جی پولیس بلوچستان نے موجودہ صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کے سلسلے میں پولیس اور اس کے ذیلی اداروں کو مستحکم بنانے پر روز دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ وسائل کو بہتر اور موثر انداز میں استعمال میں لائی جائیں۔ اور نچلی سطح پر پولیسینگ کے نظام کو بہتر بنانے، شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کیلئے کوآرڈینیشن کو بہتر بنانے اور امن و امان کی صورتحال کوبرقرار رکھنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے صوبے میں امن و امان کے سلسلے میں پولیس کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کیلئے پولیس کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔بلوچستان پولیس نے مشکل حالات میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور آئندہ بھی صوبے کے عوام کی توقعات پر پورا اْترے گی۔ اْنہوں نے کہاکہ لوگوں کا تحفظ اور صوبے میں امن و امان کو برقرار رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے اور ہم کسی صورت اپنی اس اہم ذمہ داری سے غافل نہیں ہے۔بعدازں آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ اور دیگر متعلقہ حکام نے گزشتہ روز پولیو مہم کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں کے گھر گئے اور لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔