کراچی بلدیاتی الیکشن؛الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی، پی ٹی آئی، پی پی، ایم کیو ایم کو طلب کرلیا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق 9 نومبر کو سماعت کرے گا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ اور سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے جوڈیشل کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر موقف پیش کرنے کیلئے طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی،ایم کیو ایم پاکستان،تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کو بھی بلا لیا۔

تمام اسٹیک ہولڈرز کو سننے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا، جماعت اسلامی کی فوری بلدیاتی انتخابات کی درخواست کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی تحریری رپورٹ پر تمام فریقین کو سننے کا فیصلہ کیا۔ سندھ حکومت نے کراچی کیلئے پولیس کی نفری ناکافی ہونے کی رپورٹ دی تھی۔

صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن کو دی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے پولیس کی نفری ناکافی ہے، سندھ کے دوسرے اضلاع سے نفری منگوانا ممکن نہیں، کراچی میں کورونا ویکسینیشن اور عالمی دفاعی نمائش بھی ہورہی ہے، اس لیے پرامن الیکشن ناممکن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے