سانحہ مری کیس،ریسکیو 1122، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ذمہ دار قرار

راولپنڈی(ڈیلی گرین گوادر) لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے سانحہ مری کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق ریسکیو 1122، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سانحے کے ذمے دار ہیں۔

سانحہ مری کیس میں لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے 4 ماہ قبل محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ ریسکیو 1122، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سانحے کے ذمے دار ہیں۔ذرائع کے مطابق تفصیلی فیصلہ پیر 7 نومبر کو جاری ہوگا۔ عدالتی فیصلے کے بعد مری میں تمام غیر قانونی عمارتیں مسمار ہوں گی۔ فیصلے میں عدالت نے حکم دیا کہ تمام کمرشل تعمیرات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ہوٹلز کا میکنزم بنایا جائے۔ مری کے ہوٹلز،گیسٹ ہاوٴسز کی کیٹگریز بنا کر کرائے مقرر کیے جائیں۔یاد رہے کہ 7 اور 8 جنوری کو پیش آنے والے سانحہ مری میں 23 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے