کان مہتر زئی: درجہ حرارت منفی 10، اسنو ریسکیو سینٹر قائم

کان مہتر زئی:بلوچستان کے علاقے کان مہترزئی میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گرینڈ تک پہنچ گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان میں مطلع صاف ہے جبکہ خشک سردی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے زیارت میں پی ڈی ایم کے اسنو ریسکیو سینٹر کا افتتاح کردیا ہے۔

کان مہتر زئی میں بھی اسنو ریسکیو سینٹر قائم کیا گیا ہے ،سردی سے متاثرہ علاقوں میں عملے کو جدید مشینری اور سنو کٹس فراہم کردی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مابق رواں سال کے آخر میں سردی کا 7 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کاامکان ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے