صدف نعیم کی بیٹی اور شوہر کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان
لاہور(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ پنجاب نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں جاں بحق ہونے والی نجی ٹی وی کی رپورٹر مرحومہ صدف نعیم کی بیٹی اور شوہر کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کردیا۔چوہدری پرویزالہیٰ نے صدف نعیم مرحومہ کی بیٹی نمرہ نعیم اور چچا نوید بھٹی سے ملاقات میں افسوسناک واقعہ پردلی ہمدردی کا اظہار کیا اور 50لاکھ روپے مالی امداد کا چیک دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صدف نعیم مرحومہ کی بیٹی نمرہ نعیم اور ان کے شوہرکو سرکاری محکمے میں ملازمت دی جائے گی۔ ہم مرحومہ کو واپس تو نہیں لا سکتے لیکن ان کی فیملی کی ہر طرح سے دیکھ بھال جاری رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مرحومہ کی ناگہانی وفات پر شدید رنج وغم ہوا، غم کی گھڑی میں اہل خانہ کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں، صدف انتہائی محنتی صحافی تھیں جن کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔