گندم کے بیج کی تقسیم سے قبل ایپ متعارف کروایا جائے ،عائشہ زہری

نصیر آباد (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کی زیرصدارت چھوٹے کسانوں اور کاشتکاروں میں حکومت کی جانب سے گندم کے بیج تقسیم کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید فاروق شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع عتیق اللہ کھوسہ اسسٹنٹ کمشنرز خالد شمس خادم حسین کھوسہ کیپٹن ر عادل تحصیلداران کامران رئیسانی ہمایوں کاکڑ صدورا خان ابرو رحمت اللہ کھوسہ قائم بنگلزئی غلام قادر مغیری سمیت محکمہ زراعت توسیع کے آفیسران موجود تھے اجلاس میں حکومت بلوچستان کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں گندم کے بیچ کی تقسیم کے حوالے سے تفصیلی غور وخوض کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے کہا کہ گندم کے بیج کی تقسیم سے قبل ایپ متعارف کروایا جائے تاکہ حکومتی پالیسی کو مدنظر رکھ کر چھوٹے کاشتکاروں میں گندم کے بیج کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے حقدار اور میرٹ کی بنیاد پر گندم کے بیج تقسیم کا عمل شروع کیا جائے گا محکمہ زراعت توسیع رجسٹریشن کا عمل جلد از جلد مکمل کرے انہوں نے کہا کہ تحصیل کی سطح پر روزانہ ایک اجلاس منعقد ہوگا جس میں تمام صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا فارمرز پالیسی کے تحت اپنی رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کروائیں عائشہ زہری نے کہا کہ ضلع نصیرآباد میں گندم تقسیم کے عمل کے لیے دو پوائنٹس بنائے جائیں گے تحصیلداران حکومتی پالیسی کو مرد نظر رکھ کر فرد کے اجرا کو یقینی بنائیں غلط اجراء کی صورت میں کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نیکہا کہ حکام بالا کی ہدایت کے مطابق ایک کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جس میں زمینداروں کی جانب سے بھی ایک نمائندہ مقرر ہوگا انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز تمام تحصیلوں میں سیلاب سے متاثرہ چھوٹے زمینداروں کی نشاندہی کریں تاکہ حکومتی سبسڈی سے استفادہ کروایا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے