حکومت اور انتظامیہ کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی،کل کسی کے دباؤ میں آئے بغیر لکپاس کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا،رحیم آغا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ)کے صدر رحیم آغا، جنرل سیکرٹری عمران ترین، حاجی فاروق شاھوانی، میر محمد رحیم بنگلزئی، محمد جان آغا درویش، سید حیدر آغا، ولی افغان، نعمت خان ترین، حاجی منظور خان ترین، شفیع آغا، طاھر خان جدون، امرالدین آغا، حاجی ظہور کاکڑ، میر زبیر احمد لہڑی، عصمت اللہ اچکزئی، خان کاکڑ، ملک بہادر خان ترین، دولت خان ترین، بسم اللہ خان، حاجی شاہ محمد، فیض محمد داوی اور دیگر عہدیداروں نے کہا ہے کہ اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے حکومت اور انتظامیہ کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی لیکن حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا ہے اب ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج کسی کے دباؤ میں آئے بغیر لکپاس کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعجب کی بات ہے کہ گزشتہ بارہ دنوں سے انجمن تاجران بلوچستان مسلسل پریس کانفرنس اور اخباری بیانات کے ذریعے حکومت اور انتظامیہ کو جگانے کی کوشش کررہی ہے لیکن حکومت وقت انتظامیہ ایسی خواب غفلت میں سوئی ہوئی ہے جس کو نہ عوام کی فکر ہے نہ تاجروں یا ٹرانسپورٹرز کی لیکن ہم واضع کرنا چاہتے کہ انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کسی بھی قیمت پر حکومت یا انتظامیہ کی اس طرح کے ظالمانہ رویہ کی اجازت نہیں دی گی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بارہا حکومت اور انتظامیہ کو جگانے کی کوشش کی تاکہ معملات بات چیت کے ذریعے حل کئے سکیں لیکن صوبائی وزرا اور انتظامیہ کو خرد برد سے فرصت نہیں ہے انکو عوام، تاجر برادری، ٹرانسپورٹرز، صحافی برادری سمیت کسی کا کوئی فکرہی نہیں ہے ایسے حالت میں ہم سب پر لازم ہے کہ ہم اس بے حس حکومت اور ظالم انتظامیہ کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے زیر اہتمام لکپاس کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکتبہ فکر کے لوگوں سے خصوصا تاجر برادری، وکلا برادری، صحافی برادری اور سول سوسائٹی سے دھرنے میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے