قومی سلامتی کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو ناکام کا سامنا کرنا پڑیگا،سردار محمد صالح بھوتانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ ملک کے سیاسی حالات پریشان کن ہیں قومی سلامتی کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو ناکام کا سامنا کرنا پڑیگا، پاکستان قائم و دائم رہنے کے لئے بنا ہے ملک مضبوط ہاتھوں میں ہے، پارٹی کارکن ہمارا اثاثہ ہیں انکے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کی جانب سے پارٹی کے سینئر رہنماؤں عبدالفتح جمالی، میر عبدالرؤف رند، میر اعجاز جمالی کو وزیراعلیٰ کا کورآرڈینیٹر مقرر کرنے کے موقع پر وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو سے اظہار تشکر کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر بی ا ے پی کے رہنماء سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی، وزیراعلیٰ کے پولیٹیکل سیکرٹری ملک خدابخش لانگو، وزیراعلیٰ کے کورآرڈینیٹڑ عبدالفتح جمالی، خوشدل خان لونی، روز اے جان نے بھی خطاب کیا۔ سینئر صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ کارکن پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انکے بغیر پارٹی کا وجود ممکن نہیں ہے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے پارٹی کے مخلص اور دیرینہ کارکنوں کی بطور کور آرڈینیٹر تقرری سے کارکنوں کی حوصلہ افضائی ہونے کے ساتھ ساتھ پارٹی میں نئی جان آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نو تعینات کئے گئے کورآرڈینیٹرز پر ذمہ داری ہے کہ وہ پارٹی کارکنوں کے لئے دن رات کام کریں ہمیں خوشی ہے کہ آج کارکنوں کو بھی عزت مل رہی ہے ہم سب ملکر پارٹی اور بلوچستان کے عوام کی خدمت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں آئند ہ ماہ سے ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع کرنے جارہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ کوئٹہ کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع میں بھی ترقیاتی کاموں کو تیز کیا جائے تا کہ ہماری پارٹی کے کام صوبے بھر میں نظر آئیں گے۔ سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ بلوچستان میں بے روزگاری کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جلد ہی صوبے بھر میں آسامیاں مشتہر کی جائیں گی جن پر میرٹ پر نوجوانوں کو بھرتی کر کے بے روزگاری کے خاتمے کی بنیاد رکھی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ نومبر میں بی اے پی کی تنظیم سازی مکمل کر کے پارٹی کو ہر سطح پر فعال کیا جائیگا اس بعد ہر شخص اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے پارٹی کو فعال کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکے گا بی اے پی کے خاتمے سے متعلق افواہیں پھیلانے والے در اصل پارٹی کی مقبولیت سے خائف ہیں وہ نہیں چاہتے کہ پارٹی آگے بڑھے لیکن ہم پارٹی کو آگے بڑھاتے ہوئے اسے مزید مضبوط و مستحکم بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک پریشان کن صورتحال سے دو چار ہے ہمیں حکومت نہیں بلکہ ملک کی فکر ہے پاکستان اس وقت مضبوط ہاتھوں میں ہے ملک کو نقصان پہنچانے والی سازشیں ناکام ہونگی پاکستان و دائم رہنے کے لئے بنا ہے اور قائم و دائم رہے گا۔تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے بی ا ے پی کے رہنماء سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی، وزیراعلیٰ کے پولیٹیکل سیکرٹری ملک خدابخش لانگو، وزیراعلیٰ کے کورآرڈینیٹڑ عبدالفتح جمالی، خوشدل خان لونی، روز اے جان نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے بی اے پی کے کارکنوں کو فوکیت دیکر پارٹی میں نئی روح پھونک دی ہے آج پارٹی کا ہر کارکن پر امید ہے اور پارٹی کی مضبوطی کے لئے کام کر رہا ہے امید ہے کارکنوں کو ترجیح دینے کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے