ہیلپنگ ہینڈ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے 15ملین ڈالرزکے پراجیکٹس کا آغازکردیا ہے، الیاس حسن چوہدری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ہیلپنگ ہینڈ کے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ الیاس حسن چوہدری نے کہا ہے کہ ہیلپنگ ہینڈ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے 15ملین ڈالرز کے پرا جیکٹس کا آغاز کر دیا ہے، حالیہ سیلاب سے اب تک 42اضلاع میں 3لاکھ سے زیادہ افراد کی امداد کر چکے ہیں، پاکستانی دنیا کے جس بھی کونے میں ہوں انکے دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستانی امریکن لاء انفور سمنٹ سو سائٹی، ہیلپنگ ہینڈ کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کے لئے کام کر رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے صدر پاکستانی امریکن لار انفور سمنٹ سو سائٹی روحیل خالد، پاکستانی امریکن لاء انفور سمنٹ سو سائٹی کے ذمہ داری اسسٹنٹ چیف ٹیکس پو لیس یاسر بشیر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ الیاس حسن چوہدری نے کہاکہ ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ پاکستان بھر میں سیلا ب اور شدید بارشوں کے بعد ریلیف اور ڈویلپمنٹ کی سر گرمیوں کے مصروف عمل ہے ہیلپنگ ہینڈ نے پاکستان کے سیلا ب متاثرین کے لئے 15ملین ڈالرز کے پرا جیکٹس کا آغاز کر دیا ہے ہیلپنگ ہینڈ اس وقت 42اضلاع میں 3لاکھ سے زیا دہ افراد کی امداد کر چکی ہے اس امداد میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا تعاون حاصل رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی امریکن لاء انفور سمنٹ سو سائٹی اور ہیلپنگ ہینڈ سا تھ مل کر سیلا ب سے متاثرہ انسا نیت کی امداد کے لئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہیلپنگ ہینڈ پاکستان میں 10ہزار یتیم بچوں کی کفالت سمیت دیگر بارہ پروگرامز کے ذریعے انسانیت کی خد مت کر رہی ہے دنیا بھر میں کلائمنٹ چینج کی وجہ سے تباہی ہو ئی ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ میں میڈیا سے حالیہ سیلاب کو کافی کوریج دی ہے۔ اس موقع پر صدر پاکستانی امریکن لار انفور سمنٹ سو سائٹی روحیل خالد نے کہاکہ ہما ری سوسائٹی نے حال ہی میں جھڈ و سندھ کا وزٹ کیا اور وہاں ایک گاؤں کو اڈاپٹ کیا ہے ہما ری ٹیم نے اس گاؤں میں ایک پراجیکٹ کاسنگ بنیاد بھی رکھا ہے اور ہم وہاں 50گھر بنا کر کمیو نٹی کے حوالے کریں۔پر یس سے خطاب کر تے ہوئے پاکستانی امریکن لاء انفور سمنٹ سو سائٹی کے ذمہ داری اسسٹنٹ چیف ٹیکس پو لیس یاسر بشیر نے کہاکہ پاکستانی دنیاء میں جہاں بھی ہوں انکے دل پاکستان کے ساتھ دھڑ کتے ہیں ہم ہیلپنگ ہینڈ کے ساتھ ملکر پاکستان میں سیلا ب متاثرین کے لئے بنا نے میں تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی امریکن وفد اس دورے کے دوران سندھ کے ساتھ بلو چستان، جنو بی پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے سیلا ب سے متاثرہ علاقوں کو وزٹ کر ے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے