گوادرکے 19 دیہاتوں کوانٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے18کروڑ81لاکھ روپےلاگت کے منصوبے کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے منظوری دی دے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) رکن قو می اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کی کوششوں سے سی پیک سٹی گوادر کے دیہی علاقوں کے 19 دیہاتوں کو براڈبینڈ انٹرنیٹ کی سہولیات فراہمی کیلئے 18 کروڑ 81 لاکھ روپے لاگت کے منصوبے کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے منظوری دی دے۔ تفصیلات کے مطابق لسبیلہ گوادر سے منتخب رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کی کوششوں سے سی پیک سٹی گوادر کے دیہی علاقوں کے 19 دیہاتوں کو براڈبینڈ انٹرنیٹ کی سہولیات فراہمی کیلئے 18 کروڑ 81 لاکھ روپے لاگت کے منصوبے کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے منظوری دے دی۔گوادر کے عوامی حلقوں نے براڈ بینڈ انٹرنیٹ کے جدید سسٹم کے موصلاتی کمیونکیشن کی منظوری پر محمد اسلم بھوتانی سے اظہار تشکر کیا ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان میں رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا حلقہ گوادر لسبیلہ ہے جو کریجل دریجی سے لیکر گبد ریمدان کلاتو بارڈرتک ایک ہزار کلومیٹر پر مشتمل ہے وزارت نہ ہونے کے باوجود اسلم بھوتانی کی کاوشوں کو گوادر کے عوامی حلقوں میں بھرپور پزیرائی مل رہی ہے۔