امن و امان کا قیام اورعوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے،میر ضیاء لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگوکی زیر صدارت امن وامان کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبے میں امن عامہ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا-اجلاس میں مشیر داخلہ میر ضیائکو امن وامان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم اور ایڈیشنل آئی جی سلمان کیموجودگی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی مشیرداخلہ کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا-اجلاس کے شرکاء نے اس آمر پر اتفاق کیا کہ صوبہ بھر میں جرائم کی روک تھام کیلئے مشترکہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں کمشنر کوٹۂ سہیل الرحمن ڈی آئی جی کوئٹہ اصفر میسر، ڈی جی لیویز قادربخش پرکانی، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ شہاب عظیم لہٹری، جبکہ کمشنر مکران،کمشنر قلات،کمشنر رخشاں نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت جبکہ دیگر حساس اداروں کے اعلیٰ حکام نیبھی اجلاس میں شرکت کی-اجلاس کے شرکاء نے اس آمر پر اتفاق کیا کہ جرائم کی روک تھام کیلئے تمام اداروں کو متفقہ طور پر مزید کردار ادا کریں گے مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں کیونکہ ملکی مفاد کے منافی سرگرمیوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اجلاس میں مشیر داخلہ نے ہدایت دی کہ صوبہ میں آپسی تنازعات کی وجہ سے عوام کے روز مرہ معمولات میں کسی کو خلل نہیں ڈالنے دیں گے اورسنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے صوبہ بھر میں بھر پور مہم چلانے کا حکم دیا۔میر ضیا نے کہا کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی عوام کی جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں مشیر داخلہ نے کہا کہ قتل،ڈکیتی،راہزنی اوردیگر جرائم کے سدباب کیلئے ٹھوس حکمت عملی بنائی جائے۔کیونکہ امن وامان کی صورتحال کا باقاعدگی سے خود جائزہ لے رہا ہوں۔ انہوں نے پولیس افسران کوگزشتہ روز آپسی تنازعہ پر پولیس کا کردار قابل ستائش قرار دیا جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے۔ میر ضیا نیصوبے میں امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔ میر ضیاء کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ویژن کے مطابق صوبے کے تمام علاقوں میں امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور پولیس کا کام عوام کی حفاظت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا ھیتمام ادارے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ مشیر داخلہ نے مزید ہدایات دی کہ پولیو ورکرز کے تحفظ کیلے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں اور متعلقہ علاقوں کے ڈی آئی جییزخود پولیو مہم کے دوران ورکرز کی سیکورٹی کا باقاعدگی سے جائزہ لے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے