سیلاب متاثرین کو امدادی سامان کی فراہمی کے لئے عملی اقدام اٹھائیں تاکہ متاثرین کے گھر کا گزربسرہوسکے،علی مراد نیچاری
اوستہ محمد(ڈیلی گرین گوادر)عوامی اتحاد باغ ٹیل تحصیل گنداخہ کے صدر علی مراد نیچاری نے دیگر متاثرین کے ہمراہ رجسٹرڈ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گنداخہ کے دو یونین کونسل شاہن پلال اور کڑیا فیری کے سیلاب متاثرین کو ضلعی انتظامیہ و تحصیل انتظامیہ کی جانب سے کچھ بھی نہیں ملا ہے ہم اس وقت بے یارو مدد گار پڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی مرتبہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے آفس کا چکر کاٹ کاٹ کر تھک گئے ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑرہا ہے ہماری کوئی بھی شنوائی نا ہو سکی آج ہم مجبور ہو کر انتظامیہ کے نا روا سلوک اور ریلیف نا ملنے کے خلاف پریس کانفرنس کررہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر آفس میں بیٹھتے بھی نہیں ہے اور انہوں نے ہمیں جان بوجھ کر نظر انداز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم 31 تاریخ کو اسسٹنٹ کمشنر کے ناروا سلوک کے حوالے باغ ٹیل میں پر امن احتجاجی ریلی بھی نکالیں گے متاثرین نے صوبائی حکومت کمشنر نصیر آباد ڈویڑن اور ڈپٹی کمشنر ضلع اوستہ محمد سے مطالبہ کیا کہ وہ یونین کونسل شاہن پلال اور کڑیا فیری کے سیلاب متاثرین کو امدادی سامان کی فراہمی کے لئے عملی اقدام اٹھائیں تاکہ متاثرین کے گھر کا گزر بسر ہو سکے