ارشد شریف کی نماز جنازہ اور تدفین آج ہوگی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سینئر صحافی ارشد شریف کی میت کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔کینیا میں پولیس فائرنگ سے شہید ہونے والے صحافی اور اینکر ارشد شریف کی نماز جنازہ آج اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں ہوگی۔

ارشد شریف کی نماز جنازہ شاہ فیصل مسجد میں دوپہر 2 بجے ادا کی جائے گی۔نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں کی جامہ تلاشی لینے کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جا ئے گی۔ ارشد شریف کی تدفین ایچ 11 قبرستان میں کی جائے گی۔ اہل خانہ اور عزیز و اقارب گھر پر ارشد شریف کا آخری دیدار کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ارشد شریف کو ان کے والد اور بھائی کے قریب دفن کیا جائے گا،ارشد شریف کی تدفین 3 بجے این الیون قبرستان میں کی جائے گی۔نماز جنازہ کے لیے سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات ہیں۔ شاہ فیصل مسجد کے اردگرد اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے قبرستان کی سیکیورٹی سنبھال لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے