پاکستان تحریک انصاف لانگ مارچ کا مقصد حقیقی آزادی اورغلامی سے نجات ہے، قاسم خان سوری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بات پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف لانگ مارچ کا مقصد حقیقی آزادی اور غلامی سے نجات ہے جو انشاء اللہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ ہوگا جو نااہل، کرپٹ اور امپورٹڈ حکومت کو بہہ کر حقیقی آزادی کی راہ متعین کریں گا۔یہ بات انہوں نے لانگ مارچ کے حوالے سے سینئر قیادت اور عہداداران سے اجلاس کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے چند کرپٹ حکمرانوں نے اپنی کرپشن، نااہلی، کیسز کو ختم کرنے کے رحیم چینج کے پیدے صرف اپنی ذاتی مفادات حاصل کرنے کے لئے بنے لیکن اب پاکستانی قوم باشعور اور باخبر ہے کہ موجودہ ٹولے نے ملکی معیشت، سالمیت، خودمختاری اور استحکام تک کا سودا کر ڈالا ہے جسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ حقیقی آزادی کی جنگ صرف عمران خان یا پاکستان تحریک انصاف کی نہیں بلکہ ہر پاکستانی کی ہے بروز جمعہ 28 اکتوبر کو مہنگائی، بے روزگاری، گیس، بجلی،پانی اور بنیادی ضرویات سے محروم لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی قوم چیئرمین عمران خان کی آواز پر لبیک کہہ کر اپنے آنے والے نسلوں کی خاطر لانگ مارچ کا حصہ بن کر اس امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ کرکے نئے الیکشن کراکر حقیقی حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچا کر اپنے جمہوری اور پاکستانی ہونے کا حق ادا کرینگے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے