عمران خان نہتےعوام اورہمارے فورسزکولڑانے کے چکرمیں ہیں، سردار یعقوب ناصر
لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے عوامی وفود اور صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے جمعہ کے دن لاہور سے شروع ہونے والے لانگ مارچ سے اتحادی حکومت اور مسلم لیگ ن کو کوئی فرق نہیں پڑتا اور نہ ہم اس مارچ سے خوفزدہ ہیں حکومت پر امن مارچ کے سامنے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گی ہم جمہوری لوگ ہیں اور اصولوں کی سیاست کرتے ہیں احتجاج ہر سیاسی جماعت کا ائینی اور قانونی حق ہے ہم پر جائز تنقید کی جائے تو ہم اسے برا نہیں مانے گے لیکن اگر بے بنیاد الزمات اور اخلقیات سے گری ہوئی باتیں ہونگی تو اسکا دفاع اور جواب دینا ہمارا بھی جمہوری حق بنتا ہے ماضی میں مسلم لیگ ن نے بھی وکلاء مومنٹ کے حق میں اورآمریت کے خلاف جمہوری و سیاسی جدوجہد کی ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو نااہل قرار دیکر انکی کرپشن کو بے نقاب کیا ہم پر الزامات لگانے والا خود ایکسپوز ہو گیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اسلام آباد کو فتح کرنے کے ارادے کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے عمران خان نہتے عوام اور ہمارے فورسز کو لڑانے کے چکر میں ہیں وہ محض کرسی تک پہنچنے کیلئے ملکی نظام کو داو پر لگانا چا ہتے ہیں ریاست اپنی رٹ ہر صورت برقرار رکھی گی انہوں نے کہا کہ ملک میں عمران خان کی فسادی سیاست کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں انکے مطالبہ پر عام الیکشن کے مطالبے کو پی ڈی ایم کی قیادت اور وفاقی کابینہ نے مسترد کر دیا ہے ملک ایک طرف سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہے دوسرے جانب الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن ہی تیار نہیں ہے ملک میں انتخابی اصلاحات مردم شماری اور اسکے بعد نئی حلقی بندیاں کراکر ہی عام الیکشن ممکن ہونگے انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی غلام بنا دیا تھا عمران خان کی نااہلی نے ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچالیا ہم چار سال تک ان سے کہتے رہے کہ الیکشن کرادو لیکن وہ اپنے ضد اور ہٹ دھرمی پر قائم رہے اب حکومت کو بہت کام کرنا ہے مسلم لیگ ن اگلے الیکشن میں پورے ملک میں کلین سویپ کریگی عمران خان خان کی سیاست فساد فتنہ اور جھوٹ پر مبنی ہے ملک میں خانہ جنگی کی ہر سازش کو ناکام بنا دیا جائیگا مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی سیاست ہی ملک کو سیاسی معاشی اور اقتصادی بحرانوں سے نکال سکتی ہے ہم ملک کو فلاحی ریاست بنا کر ہی دم لینگے انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت ملک میں ائین و قانون کے تحت اسمبلی کے اندر تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں آئی ہم بیرونی سازش پر کسی صورت یقین نہیں رکھتے لیکن پی ٹی آئی کے احتجاج میں ہمیشہ فساد کا عنصر شامل ہوتا ہے وہ املاک سمیت درختوں کو بھی نہیں بخشتے وہ آگ لگانے کی سیاست نہ کریں ایسی نوبت انکے احتجاج میں آئی تو وفاقی حکومت نے بھی پوری تیاری کی ہے اسلام آباد کی سیکیورٹی کو ہر صورت محفوظ بنائینگے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عام الیکشن اگست 2023 میں کرائینگے آرمی چیف کی تقرری کو عمران خان سیاست کی بھینٹ نہ چڑہائیں یہ معمول اور سیاست سے ہٹ کر تمام تر معاملہ ائین و قانون کے تحت نمٹائے گے اور وزیر اعظم اپنے ائینی اختیار کا استعمال کر کے ہی اس اہم ترین تقرری کا فریضہ انجام دینگے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست میں اب کوئی نئی بات نہیں رہی ملک آزاد ہے اور پتہ نہیں کہ عمران خان کو کونسی حقیقی آزادی چاہیئے وہ صرف الزامات اور نت نئے شوشے چھوڑ رہے ہیں جس پر عوام کان نہ دھریں ا انہوں نے معتبر صاحافی ارشد شریف کے کینیا میں پولیس کے گولی سے شہادت پر افسوس کا اظہار کیا انکی شہادت کو بھی عمران خان کیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انکے موت سے واقعی صحافت میں ایک بڑا خلاء پیدا ہوا ہے لیکن عمران خان انکی موت کو سیاست کی نذر نہ کریں نہوں نے کہا کہ میں شہید کے خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے دلخراش واقعہ کی عدالتی تحقیا ت کا حکم دیدیا ہے اور اصل صورتحال جلد قوم کے سامنے لائینگے۔