رحیم آغا کی قیادت میں وفد کا میر حکمت لہڑی سے 31 اکتوبر کے ہڑتال کے حوالے سے ملاقات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا کی قیادت میں وفد کی کراچی کوچز ایسوسی ایشن کے صدر میر حکمت لہڑی سے 31 اکتوبر کے ہڑتال کے حوالے سے ملاقات کی۔وفد میں جنرل سیکرٹری عمران ترین، محمد جان آغا درویش، حاجی ظہور کاکڑ، حاجی فاروق شاہوانی، بسم اللہ ترین، میر زبیر لہڑی، غنی آغا، ملک ثناء اللہ قمبرانی، غلام حیدر زہری شامل تھے،ملاقات میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ہونے والے ڈکیتی کی وارداتوں اور شہر میں ہونے والے ڈکیتوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور کہا گیا کہ گزشتہ ایک ماہ سے بلوچستان بھر کے قومی شاہراہوں پر بسوں اور ٹرکوں کو لوٹا جارہا ہے اور حکومت تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہیں جس پر کراچی کوچز ایسوسی ایشن کے صدر میر حکمت لہڑی نے ہڑتال کی حمایت اور مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ31 اکتوبر کو کوئٹہ کراچی شاہراہ پر کوئی کوچز اور ویگنیں نہ نکالے۔ اسکے بعد انجمن تاجران بلوچستان کے نمائندہ وفد رحیم آغا کی قیادت میں بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نور جان شاہوانی سے ملاقات کی گئی اور ملاقات میں حاجی نور جان شاہوانی نے کہا کہ آئے روز ہمار ٹرکوں کو لوٹا جارہا ہے اور بلوچستان کے تمام قومی شاہراہیں غیر محفوظ ہیں اور ہمارے ڈرائیوروں اور ٹرکوں کو اغواء کرکے لوٹا جارہا ہے اور حکومت تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے اور کہا کہ ہم بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن 31 اکتوبر کی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اگر پھر بھی تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو ہم گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن انجمن تاجران بلوچستان کے ساتھ مل کر پورے بلوچستان کی قومی شاہراہوں کو بند کرینگے۔ ملاقات میں عمران ترین نے کہا کہ کوئٹہ شہر اور ہزارگنجی میں آئے روز تاجروں کو لوٹنے کے واقعات ہورہے ہیں اور کوئی ایسا دن نہیں گزرتا جس میں تاجروں کو گن پوائنٹ پر لوٹا نہ جاتا ہو اور تاجروں کو بنک سے نکلتے وقت سرعام لوٹا جارہا ہے اور حکومت سیکورٹی دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے