نجی شاپنگ مال میں فحاشی وعریانی پرمبنی شومنعقد کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے،مولانا عبد الرحمن

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ایوب حاجی قاسم خان خلجی حاجی صالح محمد مولانا محمد عارف شمشیر مولانا حافظ سردار محمد نورزئی مولانا جمال الدین حقانی مولانا مفتی نیک محمد فاروقی حافظ خلیل احمد سارنگزئی مفتی رحمت اللہ ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ ملک عبداللہ خان ناصر اور دیگر نے کہا کہ نجی شاپنگ مال میں فحاشی وعریانی پر مبنی شو منعقد کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے، پی ٹی آئی کوئٹہ شہر کو ڈی چوک نہ سمجھے، اس فحش اور بے ہودہ پروگرام میں پی ٹی آئی کے رہنما ء کی سرپرستی قابل مذمت ہے، اسلامک ٹچ والے عمل میں بھی اسلامک ٹچ لائے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ کے ایک نجی شاپنگ مال میں مرد و زن کے بے ہودہ اختلاط نے عوام کے اسلامی جذبات مجروح کئے ہیں، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، آئندہ اس قسم کی حرکت کی گئی تو تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی، دریں اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام 27 اکتوبر بروز جمعرات بوقت دو بجے مدرسہ دارلعلوم مدنیہ سریاب میں تاریخ ساز فقیدالمثال تربیتی کنونشن کا انعقاد کیا جارہا ہے 27 اکتوبر کو ہونے والے تربیتی کنونشن میں 38 یونٹوں کے مجلس عاملہ مجلس شوری اور مجلس عمومی کے اراکین شرکت کریں گے تربیتی کنونشن کی کامیابی کے لیے یونٹوں کے سطح پر تیاریاں شروع ہے مدارس کے مہتمم حضرات اساتذہ اکرام ومساجد کے خطباء قبائلی عمائدین ہرشعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتوں کیلئے یونٹوں کے سطح پر کمیٹیاں متحرک ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہارنے جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی کمیٹی کے اجلاس جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی نائب امیر مولانا شیخ عبد الاحد شاہوانی ہاوس میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے اراکین ضلع کوئٹہ کے ضلعی ناظم مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ شبیر احمد مدنی مولانا مفتی ابوبکر مولانا حافظ دوست مولانا محمد طاہر توحیدی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ تمام ساتھی اپنے اپنے حلقوں میں وال چاکنگ اور جمعیت علمائے اسلام کے پرچم گلی گلی میں لگائیں جمعیت علماء اسلام نے ہردو میں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے صف اول کا کردار ادا کیا ہے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی سالمیت اور بقا کی علامت ہے انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام عظیم الشان فقیدالمثال تربیتی کنونشن سے دورس نتائج برآمد ہونگے کارکن یونٹوں کے سطح پر بھرپور تیاریوں کا آغاز کرے انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر تربیتی کنونشن سے جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی قائدین خصوصی خطاب فرمائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام سریاب کے تمام حلقوں کے امراء ونظماء 27 اکتوبر بروز بوقت دو اپنے اپنے یونٹوں سے جلوس کی شکل میں شرکت یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے