بلوچستان کے اجتماعی قومی مفادات ہمارے لئے انتہائی مقدم اورعزیزہیں، سرداراختر جان مینگل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے اپنے ایک بیان میں گزشتہ دنوں پنجپائی کے علاقے سرلٹھ سے قبائلی عمائدین سردارزادہ محمدعالم پرکانی،میرحاتم پرکانی،کلی رودینی پنجپائی سے سماجی و قبائلی رہنما ملک عبدالسلام رودینی،لالا عبدالرشید رودینی اورکوئٹہ سے ڈاکٹرمحمد مراد بگٹی اورشاہ محمدبگٹی کو اپنی برادری دوست و اقارب سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیارکرنے پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہارکیا کہ وہ اپنے علاقوں میں پارٹی کو فعال اور متحرک بنانے کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے سیاسی،قبائلی عمائدین کی پارٹی میں شمولیت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ بلوچستان کے دورافتادہ علاقوں سے لوگ جس انداز میں پارٹی کے بیانیہ،موقف اورسیاست سے متاثر ہوکر شامل ہورہے ہیں یہ انکی سیاسی شعوری سوچ کی عکاسی کرتا ہے چونکہ بی این پی نے ہمیشہ بلوچستان کے اجتماعی،قومی مفادات کے اصولی بات اور موقف اختیارکرتے ہوئے ہر سطح پربلوچستان کے لوگوں کے بنیادی حقوق،ساحل و وسائل،واک و اختیارتسلیم کرنے اورصوبے میں رونما ہونے والی نا انصافیوں کے خلاف موثرانداز میں آواز بلند کی ہے بلوچستان کے عوام کے بھروسہ کو کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اوربلوچستان کے اجتماعی قومی مفادات ہمارے لئے انتہائی مقدم اور عزیز ہیں جس پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے