پنڈ دادن خان، ٹریفک حادثہ دولہا اوردلہن سمیت 6 افراد جاں حق، متعدد زخمی

پنڈ دادن خان (ڈیلی گرین گوادر) کھیوڑہ کے قریب تیزرفتار ڈمپر اور باراتیوں کی گاڑی کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں دولہا اور دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اور ریسکیو ادارے کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچے اور انہوں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے نزدیکی اسپتال منتقل کیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو بھی پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔علاقہ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کیے ہیں اور حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے