کچھی بولان کےمختلف محکموں کے ٹیسٹ انٹرویوزکاعمل تعطل کا شکار

بولان(ڈیلی گرین گوادر)ضلع کچھی بولان کے مختلف محکموں کے ٹیسٹ انٹرویوز کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا بھرتیوں کا عمل تعطل کا شکار،نوجوان نسل مایوسی کا شکار،بھرتیاں نہ ہونے سے سینکڑوں امیدوار اوور ایج ہوگئے بھرتی ہوکر خاندان کی کفالت کرنے کا خواب صرف خواب ہی رہ گیا۔رپورٹ کے مطابق ضلع کچھی کے مختلف محکموں جن میں صحت، تعلیم،سوشل ویلفئیر، ایریگیشن، زراعت سمیت دیگر شامل ہیں میں کئی سالوں سے ٹیسٹ انٹرویوز کے مراحل مکمل ہونے کے بعد بھی بھرتیوں کا عمل مکمل نہیں ہوسکا ہے نوجوان مایوسی کا شکار ہیں جسکی وجہ سے ان میں سماجی برائیاں جنم لے رہی ہیں مہنگائی عروج پر ہونے کی وجہ سے امید کی ایک کرن بھرتی ہوکر اپنی خاندان کی کفالت کرنے کا نواجوانوں کا خواب اب صرف خواب ہی رہ گیا ہے کئی محکمے ایسے بھی ہیں جن میں کئی سال سے بھرتیاں نہیں ہوئی جس سے نہ صرف ضلع میں بیروزگاری کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے بلکہ اس سے نوجوانوں کی عمریں بھی آخری مقرر کردہ حد سے تجاوز کر چکی ہیں جس سے انکی بھرتی ہونے کی امیدوں دم توڑ گئی ہیں ضلع کچھی میں بیروزگاری کر شرح میں خطرناک اضافہ ہونیکی وجہ سے نوجوان نسل مجبور ہوکر چوری ڈکیتی سمیت منشیات جیسی کے دیگر سماجی برائیوں میں ملوث ہورہے ہیں جس سے ضلع میں روزبروز بدامنی کی لہر بھی تیز ہوتی جارہی ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ضلع کچھی میں تعلیم یافتہ طبقہ اپنی ڈگریاں ہاتھوں میں لئے سرکاری نوکری کیلئے ہر محکمے میں دھکے کھاکر اس امید پر ٹیسٹ انٹرویوز دیتے ہیں کہ بھرتی ہوکر اپنے خاندان کی باعزت کفالت کرسکیں گے مگر یہاں عرصہ دراز سے مختلف محکموں کے ٹیسٹ انٹرویوز ہونے کے باجود بھرتیوں کا عمل التواء کا شکار ہے جس سے ان میں مایوسی پہل چکی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ضلع کے مختلف محکموں کے ٹیسٹ انٹرویوز مکمل ہوجانے کے بعد فی الفور انکے آڈرز جاری کیئے جائیں اور میرٹ پر بھرتیاں کرکے بیروزگار ی کا خاتمہ کیا جائے تاکہ بیروزگار نوجوان طبقہ بھرتی ہوکر ملک قوم کی باعزت خدمت کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے