وزیراعظم کا کینیا کے صدرکو ٹیلیفون، ارشد شریف کے قتل پر تشویش سے آگاہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوریہ کینیا کے صدر ولیم روٹو کو ٹیلی فون کیا ہے۔وزیراعظم نے کینیا کے صدر سے پاکستانی سینیئر صحافی ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر بات کی اور واقعے کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات پر زور دیا۔

وزیراعظم نے پاکستانی قوم اور میڈیا برادری کی جانب سے واقعے پر شدید تشویش سے کینیا کے صدر کو آگاہ کیا۔وزیراعظم نے ٹیلیفونک گفتگو میں مرحوم ارشد شریف کی میت کی وطن واپسی کیلئے ضابطے کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی درخواست کی۔

کینیا کےصدر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور انصاف کےتقاضےپورےکرنےکی یقین دہانی کرائی۔ کینیا کے صدر نے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد دینے اور ارشد شریف کی میت کی واپسی کے عمل کو تیز بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے