عمران خان کی نااہلی کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج اور مظاہرے
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)ملک کے مختلف علاقوں میں تحریک انصاف کے کارکن عمران خان کی نااہلی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔
پاکستان تحریک انساف کے رہنماؤں نے ارکان قومی و صوبائی امسبلیوں کو الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف فیصلے کی صورت میں پہلے ہی احتجاج کی ہدایت کردی تھی۔
پارٹی رہنماؤں کی ہدایت پر ملک کے مختلف علاقوں میں احتجھاج اور مظاہرے ہورہے ہیں۔ احتجاج کے دوران کئی مقامات پر سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچشانے کی بھی اطلاعات ہیں۔راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راشد شفیق ، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم اور ایم پی اے عمر تنویر بٹ بھی شامل تھے۔
پی ٹی آئی کارکنان نے فیض آباد انٹرچینج پر سڑک بلاک کرکے اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والا راستہ بند کردیا۔ احتجاج میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راشد شفیق ،ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم اور ایم پی اے عمر تنویر بٹ بھی شامل تھے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 کے قریب پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سری نگر ہائی وے بند کر دی
لاہور میں تحریک انصاف کی قیادت کی ہدایت پر کارکنوں کی بڑی شہر کے داخلی راستوں پر پہنچ گئی، اس کے علاوہ شہر کے اندر بھی کئی سڑکیں ٹائر جلا کر بند کردیں۔کراچی میں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں نے شارع فیصل پر احتجاج کی کوشش کی لیکن پولیس نے مطاہرین کو منشتر کردیا۔گوجرانوالہ، پشاور، ملتان، ایبٹ آباد، مردان، ٹانک اور دیر میں بھی تحریک انصاف کے کاکرن احتجاج کررہے ہیں۔