میرچنگیزجمالی اورروزی خان کاکڑکی یوسف رضا گیلا نی سمیت دیگرسیا سی شخصیات سے ملاقاتیں
اسلام آباد/کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی اور صوبائی جنرل لالا روزی خان کاکڑ نے اسلام آباد میں سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر سیا سی شخصیات سے ملا قاتیں کی۔ جمعرات کو پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی اور صوبائی جنرل لالا روزی خان کاکڑ نے اسلام آباد میں سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی و ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری، چیف وہیب سینٹ آف پاکستان سنیٹر سلیم مانڈوی والا اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی و مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی سے ملاقاتیں کی۔ ملاقاتوں میں بلوچستان کے سیلاب متاثرین، صوبے میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے خواتین کو درپیش مسائل، صوبے میں مزدوروں کے مسائل شہید ذوالفقار علی بھٹو فاونڈیشن کی نصیر آباد ڈویژن میں سیلاب متاثرین کی بحالی میں کردار، سید موسی گیلانی اور عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی پر مبارکباد سمیت سیاسی، تنظیمی امور اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر اور پارٹی کے دیگر مرکزی رہنماؤں جانب سے مسائل بلوچستان میں درپیش مسائل کو جائز کرار دیتے ہوئے ان تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھر پور یقین دہانی۔ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی قیادت کی جانب سے بلوچستان میں درپیش مسائل کا نوٹس لینے اور حل کرنے کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔